5 فروری، 2017، 10:38 AM

پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے 6 گھر تباہ ، 14 افراد جاں بحق

پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے 6 گھر تباہ ، 14 افراد جاں بحق

پاکستان میں چترال کے علاقے شیر سال کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے 5 مکانات تباہ ہوگئے جبکہ 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں چترال کے علاقے شیر سال کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے 5 مکانات تباہ ہوگئے جبکہ 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ اطلاعات جاں بحق افراد میں 6خواتین ،6بچے ،2مرد شامل ہیں ، تودے تلے دبے 11افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔وزیراعظم نے چترال میں برفانی تودہ گرنےسےجانی نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی اداروں کو فوری امدادی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راستے بند ہونے کے باعث زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔برفباری کی وجہ سے راستے بند ہیں اورامدادی ٹیمیں پیدل ہی جائے حادثہ پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔
کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس نظام الدین کے مطابق برفانی تودے گرنے سے جاں بحق ہونے والی چھ خواتین ،چھ بچوں اور دو مردوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق برفانی تودے تلے سے 11افراد کوزندہ نکال لیاگیا ہے جس میں سے دو زخمی ہیں ۔واضح رہے کہ چترال بھر میں وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے ۔
 

News ID 1870216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha